Alikhan Riyaz

Add To collaction

لیلا مجنو اور وہ

" دیکھو لیلی!" وہ اب کہ حقیقتا پریشان ہو اٹھا تھا اسکی سنجیدگی پر " میں جانتا ہوں کے میرے اس روز کے رویے نے تمہاری دل شکنی کی ہے ' اس کے لئے میں تم سے معذرت بھی کر رہا ہوں ... بس ختم کرو ... اور کل ملو مجھ سے ." اس نے اس بار محبوبوں والا مخصوص ر عب ڈالنے کی کوشش کی مگر واے افسوس دوسری جانب اسکی محبوبہ نہیں تھی .

" شاید تم میری بات سمجھ نہیں رہے قیس ..." وہ پر طیش لہجے میں بولی . " اب اس باتو سے کچھ حاصل نہیں . سچ کہوں تو میں تو تمہیں کبھی پہچان ہی نہ پاتی اگر بیلہ مجھے احساس نہ دلاتی تو ... یوں کہانی سنا کر تمہیں آزمانے کی ترکیب اسی نے مجھے دی تھی اور بیڈ لک مسٹر قیس عالم بہت جلد بعض اور تھڑدلے نکلے تم کہ میری سنی ہوئی اس فو لش سی کہانی پر بنا سوچےسمجھے

اپنے اندر کا مکروہ لالچی انسان تم نے باہر نکال کر میرے سامنے کھڑا کر دیا اور بیلہ کے مردم شناس ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ... تھیکس تو مائی ڈئیر سسٹر بیلہ صدیقی ... وہ واقعی ایک بہترین سائکا لو جسٹ ہے ."

" کک کیا مطلب ؟" وہ اب کے صحیح منعو ں میں چکرا کر رہ گیا تھا . کیا کہ رہی ہو ' میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آ رہا ہے ." اس کا چہرہ ان واحد میں فق ہو گیا .

" ہاں قیس ! میں گئے زمانوں کی سوہنی نہیں تھی جو محبت کے کچے گھڑے پر سوار ہو کر خود کو زندگی کی بے رحم موجوں کے حوالے کر دیتی . .. میں آج کے دور کی لیلی ہوں جناب ! جو محبت کرنا تو جانتی ہے بے شک مگر اس محبت کے نام پرخود کو ارزاں کر سکتی ہے نہ ہی کسی کے ہاتھوں بے وقوف بن سکتی ہے . اور تمہیں میری نصیحت ہے کہ آیندہ کسی لڑکی کے ساتھ محبت کے نام پر کھیل نہ کھیلنا وگرنہ اس بار ہار ہی تمہارا مقدر بنے گی ." ہموار لہجے میں بولتے بولتے اخیر میں اسکا لہجہ زخمی ہو گیا .

" کیا ہو گیا ہے لیلی ! پلیز میر ی بات تو سنو . تم کیا کہہ رہی ہو ' میری تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے ." وہ اترے چہرے کے ساتھ منت کرنے لگا . پپو فکر مند ہو کر اس کے نزدیک آ کھڑا ہوا .

" ابھی بھی نہیں سمجھے ؟" وہ معنی خیزی سے بولی ... تو اس بار وہ کچھ بھی نہ بولا تب ایک طویل ٹھنڈی سانس لے کر بہت واضح آواز میں وہ بولی تھی .

" اتنی لمبی کتھا سنانے کے بعد یہ بتانے کی ضرورت تو باقی نہیں بچی کہ میں لیلی صدیقی ' عبیداللہ صدیقی کی لے پالک نہیں ہوں بلکہ سگی اولاد ہوں مگر افسوس صد افسوس ... کہ تم ان کے داماد نہیں بن سکو گے . اس لئے ہمیشہ کے لئے الله حافظ !" اس نے اپنے الفاظ کے ایٹم بم گرانے کے بعد بعجلت فون بند کر دیا .

اور رہا قیس ... واقعی کچھ روز تو اسکی حالت "ہیروشیما اور ناگا ساکی " جیسی ہی رہی . تاہم اب وہ بالکل معمول پر آ چکا ہے . اور تلاش میں ہے اب ایسی لیلی کی جس کی کوئی بہن قریب تو کیا کہیں دور دور تک بھی موجود نہ ہو اور اگر ہو بھی تو انٹلیکچول تو ہرگز ... ہرگز نہ ہو ...!

   1
0 Comments